وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

image

اقوم متحدہ۔8جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوتریش سے ملاقات کی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستانی پولیس اہلکاروں کی اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا جو اقوام متحدہ کی فلیگ شپ سرگرمی ہے۔

پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے افرادی قوت فراہم کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے اور اس وقت 3800 پاکستانی اہلکار وسطی افریقی جمہوریہ ، ایبی، قبرص ، کانگو صومالیہ ، جنوبی سوڈان اور مغربی صحارا میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی حکومت اورعوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم بھی موجود تھے۔\932


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.