چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا فیصل مسجد کا دورہ، تزئین و آرائش کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت

image

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوانےفیصل مسجد کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر سی ڈی اے کے دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے،جہاں رنگ و روغن درکار ہے وہاں رنگ و روغن کیا جائے۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ مسجد کے تمام مرمتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، مسجد کے اطراف اپ لفٹ سمیت ٹوٹی ہوئی ٹائلز کا کام فوری مکمل کیا جائے، مسجد کے تزئین و آرائش کے کاموں کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے،مسجد میں آنے والے نمازیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل مسجد نہ صرف اسلام آباد بلکہ ملکی سطح پر اہمیت کی حامل ہے لہٰذا اسکی تزین و آرائش کی جائے۔ چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر مسجد میں نصب بند فواروں کو مرمت کر کے آپریشنل کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.