لاہور، پیرس ریلی پاکستان کے مثبت تشخص ،ثقافت، دوستی اور سیاحت کے فروغ میں معاون ہوگی ،سفیر عاصم افتخار

image

پیرس۔8جون (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے لاہور، پیرس ریلی کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریلی پاکستان کے تشخص ،ثقافت، ،سیاحت ،امن اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اس ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے جو اگست میں لاہور سے شروع ہو گی اور 11 ممالک سے گزرتے ہوئے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر 27 ستمبر کو پیرس میں اختتام پذیر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں پاکستان سے بائیکس اور موٹر کاروں پر 45 شرکاء شامل ہوں گے۔

ریلی کے ” لوگو لانچنگ ” کی تقریب لاہور میں ہو رہی ہے۔ پاکستانی سفیر نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ضمن میں پاکستان کی حکومت، سفارت خانے اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان مل کر کام کرتے ہیں ۔ یہ پاکستان کے تشخص ،ثقافت، دوستی اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کا اچھا موقع ہو گا۔ ریلی کے شرکاء اور سیاحوں کو باہمی رابطے کا موقع میسر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ یہ ریلی پاکستان سے یہاں آرہی ہے اور پاکستان سے شرکاء کے فرانس میں مقامی سیاحوں اور بائیکرز سے دوستانہ تعلقات اور رابطے فروغ پائیں گے اور امید کی جاتی ہے کہ اگلے ایڈیشن میں ریلی فرانس سے پاکستان جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی سطح پر اس قسم کی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کے خوش آئند اقدام فرانس اور دیگر ممالک میں پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے میں معاون ہوں گے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.