رواں مالی سال 40 کھرب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا انکشاف

image

رواں مالی سال 40 کھرب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد حکومت نے 7 ہزار کے لگ بھگ اشیاء پر جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انکم ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ و رعایات بھی ختم کی جا رہی ہیں۔ ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ کے حجم میں کمی کی جائے گی۔

معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 ، افراط زر کا ہدف 12 فیصد مقرر ، ترقیاتی بجٹ میں 10 کھرب روپے اضافہ

قومی اقتصادی سروے میں ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، سروے میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 3 ہزار 979 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، یہ چھوٹ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.