گیس قیمتوں میں کمی

image

حکومت نے اوگرا کی جانب سے آئندہ بجٹ سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کے فیصلے کی موجودگی میں یکم جولائی 2024 سے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے اس کے بجائے آئی ایم ایف کے حکم کے مطابق بلکہ اس نے کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے گیس کی قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 250 روپے تک بڑھاکر فی ایم ایم بی ٹی یو کی موجودہ قیمت 2750 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت یکم جولائی 2024 سے کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرے گی اور 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا بقیہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو کیا جائے گا۔

وزارت توانائی کے سینئر حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے سی پی پیز کے علاوہ دیگر تمام کیٹیگریز کے لیے گیس کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح حکومت کو اگلے مالی سال کے لیے مطلوبہ محصولات کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد 110-115 ارب روپے اضافی محصول کے طور پر متوقع ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.