سونا اچانک سے مہنگا

image

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ42 ہزار کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 429روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ7 ہزار 476 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے کے بعد 2328 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار500 روپے کا ہوگیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.