مرغی کا گوشت 5 روز میں 108 روپے کلو مہنگا

image

لاہور، مرغی کے گوشت کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، مرغی کا گوشت 5 روز میں 108 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔

برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں مزید 18 روپے کا اضافہ ہو گیا، مرغی کاگوشت 516 روپے کلو سے بڑھ کر 534 روپے کلو ہو گیا ہے۔

عیدالاضحی کی آمد سے قبل مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، صرف پانچ روز میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 108 روپے اضافہ ہوا ہے۔

رواں مالی سال 40 کھرب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا انکشاف

08 جون کو برائلر مرغی کاگوشت 426 روپے فی کلو میں دستیاب تھا، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 354 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 368 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

پانچ روز میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں بھی سات روپے کا اضافہ ہوا ہے، آج انڈوں کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہونے سے فی درجن قیمت 246 روپے ہو گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.