5 کروڑ جائیداد کی خریداری ، فائلر پر 3 ، نان فائلر پر 6 فیصد ٹیکس لگنے کا امکان

image

 فائلر اور نان فائلر کیلئے پانچ کروڑ روپے کی جائیداد خریدنے پر کیپٹل ویلیو کی مد میں ٹیکس کی شرح نافذ ہونے کا امکان ہے۔

مالی سال 25-2024 ٹیکس تجاویز میں جائیداد خریدنے پر ایڈوانس تین سلیب میں  کیپٹل ویلیو ٹیکس لینے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے، فائلر کو پانچ کروڑ کی جائیداد خریدنے پر تین فیصد ،نان فائلر کیلئے ٹیکس کی شرح 6 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

18 ہزار ، 900 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سے دس کروڑ کی جائیداد پر چار فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا امکان ہے جبکہ نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 12 فیصد طے کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ، دوسری جانب دس کروڑ سے زائد کی جائیداد پر پانچ فیصد ٹیکس لگنے اور نان فائلر کے لئے ٹیکس کی شرح 15 فیصد نافذ  ہو سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.