ایک ارب روپے سے زیادہ میں نیلام ہونے والی 1600 سال پرانی مذہبی کتاب میں ایسی کیا خاص بات ہے

کرسٹی آکشن ہاؤس میں کتب کے ماہر یوجینیو ڈوناڈونی نے اپریل میں بی بی سی نیوز کو بتایا تھا کہ ’یہ کتاب بحیرہ روم کے اردگرد مسیحیت کے پھیلاؤ کے عینی گواہ کے طور پر انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔‘
’کروسبی شوین کوڈیکس‘ نامی کتاب
Reuters

عیسائیت کی سب سے قدیم مذہبی کتاب کو تین ملین برطانوی پاؤنڈ یعنی پاکستانی کرنسی کے حساب سے ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کے عوض نیلام کیا گیا ہے۔

یہ نیلامی ’کرسٹیشز آکشن ہاؤس‘ میں منعقد ہوئی جہاں سنہ 250 سے 350 بعد از مسیح کے درمیان لکھی جانے والی ’کروسبی شوین کوڈیکس‘ نامی یہ کتاب نیلامی کے لیے پیش کی گئی۔

یہ کتاب قدیم مصر میں درخت کی کھال سے بنے کاغذ پر ’کاپٹک‘ زبان میں لکھی گئی تھی۔

گمان کیا جاتا ہے کہ زمانہ قدیم میں تحریر ہونے والی یہ کتاب اس وقت اپنی نوعیت کی ایسی سب سے پرانی کتاب ہے۔ کرسٹی آکشن ہاؤس نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ اس کتاب کی نیلامی 30 لاکھ 65 ہزار پاؤنڈ میں ہوئی۔

آکشن ہاؤس کے ایک ترجمان نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ رازداری کے قانون کے تحت وہ اتنی خطیر رقم کے عوض یہ کتاب خریدنے والے کا نام نہیں ظاہر کر سکتے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ کتاب عیسائی مذہب کی سب سے پہلے بننے والی خانقاہ میں تحریر ہوئی اور اس میں پہلی دو بائبل کا مکمل مواد موجود ہے۔

مسیحیت، کتاب
Reuters
آکشن ہاؤس کے ایک ترجمان نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ رازداری کے قانون کے تحت وہ اتنی خطیر رقم کے عوض یہ کتاب خریدنے والے کا نام نہیں ظاہر کر سکتے

کرسٹی آکشن ہاؤس میں کتب کے ماہر یوجینیو ڈوناڈونی نے اپریل میں بی بی سی نیوز کو بتایا تھا کہ ’یہ کتاب بحیرہ روم کے اردگرد مسیحیت کے پھیلاو کے عینی گواہ کے طور پر انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔‘

مصر میں راہبوں نے اس کتاب کو استعمال کرتے ہوئے ایسٹر منایا جب حضرت عیسی کو صرف 100 سال گزرے تھے۔

یہ کتاب اس مجموعے کا حصہ ہے جس کو سب سے پہلے 1950 میں دریافت کیا گیا تھا۔

اس کے بعد اس کتاب کو امریکہ کی مسیسیپی یونیورسٹی نے خرید لیا تھا جہاں یہ 1981 تک رہی۔ یونیورسٹی سے بعد میں یہ کتاب کئی خریداروں کے پاس پہنچی تاہم پھر اسے ناروے کے ڈاکٹر مارٹن نے 1988 میں خریدا۔

ڈاکٹر مارٹن نے ہی کرسٹی آکشن ہاؤس کے ذریعے اس کتاب کو نیلام کیا ہے۔ اسی نیلامی کے دوران ایک اور قدیم تحریر، جسے ’کوڈیکس سینائیٹیکس رسکرپٹس‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک عشاریہ 25 ملین پاؤنڈ میں نیلام ہوئی۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.