ایلون مسک کی اپنے 12ویں بچے کی پیدائش کی تصدیق

image

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے اپنے 12ویں بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز سے ایسی رپورٹس سامنے آرہی تھیں کہ ایلون مسک اور ان کی کمپنی نیورالنک کی عہدیدار شیون زیلیس کے ہاں چند ماہ پہلے تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔اب ایلون مسک نے ان رپورٹس کی تصدیق کی ہے۔

چین کا نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور پولینڈ کو ویزا فری پالیسی میں شامل کرنے کااعلان

ایک انٹرویو کے دوران ایلون مسک سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنے 12ویں بچے کو خفیہ رکھا ہوا ہے؟جس پر ایلون مسک نے کہا کہ ‘خفیہ طور پر باپ بننے کی رپورٹس غلط ہیں۔

ہمارے سب دوست اور گھر والے اس سے واقف ہیں، البتہ اس بارے میں پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی، مگر اسے خفیہ رکھنا تو نہیں کہا جا سکتا، ایلون مسک اور شیون زیلیس نے بچے کا نام یا جنس کے بارے میں بات نہیں کی۔

چین: چھانگ ای-6 قمری مشن چاند سے نمونے لے کر زمین پر واپس اتر گیا

خیال رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک اور شیون زیلیس کے جڑواں بچوں کی پیدائش نومبر 2021میں ہوئی تھی جبکہ تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد اب ایلون مسک کے 12بچے ہوگئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.