یورپی یونین کا چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ

image

یوری یونین نے اپنی صنعت کو بچانے کے لیے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر 38 فیصد تک ڈیوٹی لگائے گی۔ بی وائے ڈی کی گاڑیوں پر 17 فیصد اور گیلی کی گاڑیوں پر20 فیصد ڈیوٹی لگے گی۔

یوروپی یونین 4 جولائی کو چینی الیکٹرک گاڑیوں (EVs) پر محصولات میں اضافہ کرے گا جب تک بیجنگ سبسڈی کے “حل” پر اتفاق کرنے میں ناکام رہے گا۔

یورپ کا کہنا ہے کہ سبسڈی مسئلے کا حل نہ ہونے سے اس کی مارکیٹ خراب ہو رہی ہے۔ یوروپی کمیشن کے مطابق وہ 4 جولائی کو چینی کار سازوں پر محصولات کو 38 فیصد تک بڑھا دے گا جو کہ اس وقت 10 فیصد کی سطح پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 850سی سی گاڑی پر 25 ہزار روپےود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز

یورپی یونین کے ایگزیکٹو نے کہا کہ اس نے سبسڈی کے بارے میں اپنی تحقیقات کے نتائج پر بات کرنے اور “مسائل کو حل کرنے کے ممکنہ طریقے تلاش کرنے” کے لیے چینی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چینی حکام کے ساتھ مذاکرات میں کوئی مؤثر حل نہیں نکلا تو نئی درآمدی ڈیوٹی 4 جولائی سے لاگو ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.