سعودی ولی عہد سے انڈونیشیا کے نو منتخب صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا

image

ریاض۔13جون (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے انڈونیشیا کے نو منتخب صدر اور وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو نے جدہ میں ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

اردو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلووں اور ترقی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.