چیئرمین سی ڈ ی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں ڈیجیٹل تشہیرکے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

image

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):چیئرمین سی ڈ ی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں ڈیجیٹل تشہیرکے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ڈیجیٹل تشہیرکو متعارف کروانے کا مقصد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرناہے، ڈیجیٹل تشہیر کےلیے ڈیجیٹل سکرین، سائن ایج، بل بورڈ، ایل ای ڈی سکرین اور موپیز لگائے جائیں گے، ڈیجیٹل تشہیر کی پلاننگ کر تے وقت شہر کے قدرتی حسن کو برقرار رکھا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ ڈی3 ایڈورٹائزمنٹ شروع کی جا رہی ہے،ڈیجیٹل تشہیر کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کے لے ٹیکنیکل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل تشہیر پر آنے والی لاگت اور اس سے حاصل ہونے والے ریونیو کا تقابلی جائزہ لیا جائے، منصوبے کی کامیابی کیلئے اس شعبے کے ماہرین سے آراء لی جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.