ضلعی سٹی پولیس اور رینجرز کا لیاری کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن ،5 ملزمان گرفتار

image

کراچی۔ 13 جون (اے پی پی):ضلعی سٹی پولیس اور رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جمعرات کو ترجمان سٹی پولیس کے مطابق کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن ایس ایس پی سٹی عارف عزیز اور 92ونگ کمانڈر لیاری کرنل امجد کی سربراہی میں کیا گیا،

جس میں ایس پی لیاری حسیب جاوید سومار،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،لیڈیز کانسٹیبلان ، پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران مختلف ہوٹلوں،دکانوں،گھروں، گاڑیوں اور مشتبہ افراد کو تلاش ایپ ڈیوائس سے چیک کیا گیا اور منشیات فروشوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.