پاکستان کا مشرقی بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطینی علاقے پر اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری کی رپورٹ کا خیرمقدم

image

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):پاکستان نے مشرقی بیت المقدس اور اسرائیل سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے پر اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری کی 12 جون 2024 کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ کمیشن آف انکوائری کے نتائج نے جنگی جرائم بشمول ظالمانہ سلوک کے طریقہ کار کے طور پر بھوک سے مارنے، قتل یا جان بوجھ کر قتل، جان بوجھ کر شہریوں کے خلاف حملوں، زبردستی منتقلی، تشدد اور غیر انسانی یا ظالمانہ سلوک کے بارے میں اسرائیلی جنگی جرائم کی رپورٹوں کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا سمجھتا ہے کہ اسرائیل کے سنگین جرائم کا احتساب کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی ضمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر مجبور کرے، غزہ کے لوگوں کے خلاف جنگ کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس تناظر میں پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 کی منظوری کو مثبت اقدام قرار دیتا ہے اور ایک مستقل اور پائیدار جنگ بندی اور غزہ میں فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کی امید کا اظہار کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.