مدینہ منورہ ۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے گزشتہ روز سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزارت مواصلات کی طرف سے یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز مدینہ منورہ آمد کے بعد وفاقی وزیر نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی جہاں سے عبدالعلیم خان جمعرات کو مکہ المکرمہ اور منٰی پہنچ گئے ہیں۔