ریسکیو 1122 کے جوان 24 گھنٹے الرٹ رہیں گے ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیڈم

image

چنیوٹ۔ 13 جون (اے پی پی):سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرچنیوٹ میڈم طاہرہ خان نے عیدالاضحی کے موقع پر کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو آفیسرز و اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے عید کے دنوں میں روڈ ٹریفک حادثات اور دوسری ایمرجنسی خدمات میں ریسکیو 1122 کے جوان 24 گھنٹے الرٹ رہیں گے

نماز عید پر ضلع بھر کی تمام عید گاہوں پر ریسکیورز ڈیوٹی سر انجام دیں گے اس کہ علاوہ دریائے چناب اور دیگر پبلک مقامات پر ریسکیو پوسٹس قائم کی جائیں گی تمام پوائنٹس پر ایمرجنسی وہیکلز بشمول ایمبولینسز اور موٹر بائیک سروس موجود رہیں گی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری اور موثر طریقے سے عوام الناس کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.