ایپنک کا حکومت کی طرف سے صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس سکیم کی بحالی کا خیرمقدم

image

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) نے حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ 25 -2024 میں صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس سکیم کی بحالی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایپنک کے چیئرمین محمد صدیق انظر نے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ہزاروں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے صحافیوں اور حکومت کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہوں گے اور ملک اور قوم کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے مزید فنڈز مختص کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی تکمیل میں مدد کی جا سکے۔ انہوں نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ اور بہبود کے لیے وسیع البنیاد منصوبوں کے آغاز پر بھی زور دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.