ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 271افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

image

ملتان۔ 13 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں 300ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر271 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں284،شجاع آبادمیں10اورجلال پورپیروالامیں چھ ایمرجینسیزپیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد78ہے،ملتان شہر میں76اورشجاع آبادمیں دوٹریفک حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں168میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،

ملتان شہر میں163اور شجاع آباد میں پانچ میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔13 کرائم اور28متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر271افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں256،شجاع آباد میں سات اورجلال پور پیر والا میں آٹھ افرادکوریسکیوکیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.