وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار شیر محمد کے گیس بل پر عائد 12088 روپے جرمانہ ختم کروا دیا گیا

image

کوئٹہ۔ 13 جون (اے پی پی):وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار شیر محمد نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے گیس بل پر SSGC کی جانب سے بلا جواز جرمانہ لگایا گیا ہے۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ اس نے اس حوالے سے گیس دفتر کے کئی چکر لگائے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔

درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل آفس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔اور گیس دفتر سے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا متعلقہ محکمے کا عملہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار شیر محمد کے گیس بل پر عائد جرمانے کو ختم کیا جائے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی گیس بل پر عائد 12088 روپے جرمانے کو ختم کر دیا۔ درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.