لاہور۔13جون (اے پی پی):پنجاب کے آئندہ مالی سال2024-25 کے بجٹ میں محکمہ جنگلات کے لیے جاری اور نئی اسکیموں کے لیے مجموعی طور پر4000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔جاری اسکیموں میں سے اہم اسکیموں میں شیخوپورہ کے لیے درگئی گل فارسٹ پارک کے قیام کے لیے 193 ملین روپے ،گرین پاکستان پروگرام پنجاب کے لیے 114.91 ملین روپے ،
وزیر اعلی پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو کے لیے 1800 ملین روپے جبکہ نئی اہم اسکیموں میں لال سوہانرا نیشنل پارک میں تفریحی مقام کے لیے 500 ملین روپے شامل ہیں ۔