آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سکول ایجوکیشن کے لیے مجموعی طور پر8250ملین روپے مختص

image

لاہور۔13جون (اے پی پی):پنجاب کے آئندہ مالی سال2024-25 کے بجٹ میں سکول ایجوکیشن کے شعبہ کے لیے جاری اور نئی اسکیموں کے لیے مجموعی طور پر8250 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

جاری اسکیموں کے لیے 6874 ملین روپے جبکہ نئی اسکیموں کے لیے 1376 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔جاری اہم اسکیموں کے مختلف منصوبوں پر 4572.500 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ نئی اسکیموں میں وزیر اعلی پنجاب سکول میل (کھانا) پروگرام کے لیے 500 ملین روپے مختص کئے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.