تھانہ سٹی کامونکی کی کاروائی،ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ ڈکیت گینگز کے چودہ ارکان گرفتار

image

گوجرانوالہ 13 جون (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظراے ایس پی کامونکی اختر نوازکی زیر نگرانی اورایس ایچ او تھانہ سٹی کامونکی سب انسپکٹر عثمان ذوالنورین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ ڈکیت گینگز کے چودہ ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے چودہ لاکھ تین ہزار روپے نقدی،تین عدد موٹر سائیکلز،طلائی زیورات مالیتی نو لاکھ روپے،دو عدد موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں رضوان عرف جانا،مزمل عرف مزملوں،ذیشان عر ف شانی اور شریف عرف شریفوں و دیگران شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں گینگزکے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اندرون گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔اس موقع پرسی پی او کا کہنا ہے کہ چور اور جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں ان کااصل ٹھکانہ جیل ہے۔ان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کامونکی سب انسپکٹرعثمان ذوالنورین اور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.