پاکستان میں کاروباری طبقہ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، گورنر خیبرپختونخوا

image

پشاور۔ 13 جون (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ کو ماضی میں سب سے زیادہ مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں کاروباری طبقہ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

پیپلز ٹریڈ ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے عہدیداروں کے ایک وفد نے شاہد علی خان کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا دہشتگردی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا ،یہاں کاروبار بری طرح متاثر ہوا ، سکیورٹی فورسز نے قیام امن کے لئے لازوال قربانیاں دیں ۔

انہوں نے کہا کہ پشاور سمیت صوبہ بھر کی تاجر برادری کے مسائل متعلقہ فورمز پر اجاگر کرونگا تاکہ انکا موثر حل کیا جا سکے۔ اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے تعاون کی یقین دہانی کروانے پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے ایک مخلص محنتی اور باصلاحیت گورنر ہمارے صوبہ کو دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.