لاہور۔13جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈجکوٹ میں ڈسپوزل سٹیشن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے5 ورکرز کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے سینیٹری ورکرز کے حفاظتی انتظامات کے بغیر کام کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے بغیر ڈسپوزل سٹیشن اور مین ہول کی صفائی کرانے پر کارروائی ہوگی۔آکو پیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔