وزیر اعلی پنجاب نے بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف دیا ہے، حنا پرویز بٹ

image

لاہور۔13جون (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پچھلے سو دنوں میں دن رات کام کیا ہے جس کی گواہی پنجاب کی عوام مہنگائی میں کمی،آٹا ،سستی روٹی،سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی صورت میں دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ سیشن کے بعد ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جس پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں، پنجاب کی تاریخ کا پہلا بجٹ ہے جس میں حکومت نے اپنے ریونیو کو بڑھایا ہے اور عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب دن رات کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں،بجٹ میں عوام کو بھر پور ریلیف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں یوتھ کے لیے چار سو ارب سے زائد کا بجٹ رکھا گیا ہے ، اسی طرح خواتین کے لئے بھی بجٹ میں تاریخی رقم مختص کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہترین بجٹ پیش کرنے پر مریم نواز شریف اور ان کی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.