ہر پاکستانی شہری کے ذمے 15 ہزار روپے کا اضافی ٹیکس آیا ہے، شاہد خاقان عباسی

image

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی شہری کے ذمے 15 ہزار روپے کا اضافی ٹیکس آیا ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہم نیوز کے پروگرام “نیوز لائن” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی بجٹ ہے جو 10 سال پہلے تھا۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جو بجٹ بناتا ہے وہ ایک سینئر افسر ہے اور مفتاح اسماعیل کا دل چاہا تو وہ نام بتائیں گے۔ اگر ان کو یا ان کے لیپ ٹاپ کو کچھ ہو جائے تو آپ کا بجٹ خطرے میں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی اخراجات کم کرنے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کے ذمے 15 ہزار روپے کا اضافی ٹیکس آیا ہے۔ یہ سب کچھ کرنے کے بعد بھی آپ کا قرضہ 6، 7 ہزار ارب سے بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حالات مستقل خرابی کی طرف رواں دواں ہیں اور آپ نے اس خرابی کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کی۔ جو ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید ٹیکس لگایا گیا ہے۔ اگر ایک حکومت عوام پر اتنا بوجھ ڈالتی ہے تو اس کو عوام کا خوف نہیں بلکہ اس کو ان لوگوں کا خوف ہے جن سے وہ گھبراتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کو اپنی سمت درست کرنی ہے اور ٹیکس دینا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ آپ نے جو لوگ ٹیکس دے رہے ہیں ان پر ہی مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔ صنعتوں کے لیے 10 روپے فی ٹیرف کمی کے پیسے کون اور کہاں سے ادا کرے گا اور ہماری انڈسٹریل گروتھ ہی نہیں ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.