مکہ مکرمہ میں شدید گرمی سے 577 حجاج کرام جاں بحق

image

مکہ مکرمہ میں رواں سال حج کے دوران شدید گرمی سے کم سے کم 577 حاجی جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر ، 60 کا اردن اور 35 کا تیونس سے ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں انڈونیشیا کے 144، ایران کے 11 اور سینیگال کے 3 حاجی بھی شامل ہیں۔

منیٰ میں حجاج کرام کی خدمت پر مامور اعلیٰ سعودی عہدیدار انتقال کر گئے

خبر ایجنسی کے مطابق پیر کے روز مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے رواں برس حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر رکھی تھی اور اسی مناسبت سے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عزام کرام کے لیے جگہ جگہ پانی کے فواروں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.