کینیا میں عوامی احتجاج رنگ لے آیا، صدر کا مالیاتی بل پر دستخط کرنے سے انکار

image

نیروبی: کینیا میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف عوامی احتجاج رنگ لے آیا۔ صدر ولیم روٹو نے مالیاتی فنانس بل پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا کے صدر ولیم روٹو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینیا کے لوگوں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ انہیں یہ بل منظور نہیں۔ اس لیے میں ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے اس بل میں دستخط نہیں کروں گا اور اسے واپس لے لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کینیا کی یوتھ کے ساتھ ڈائیلاگ کریں گے اور اخراجات میں کمی کے اقدامات کریں گے جن کا آغاز حکومت سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر کے بعد روسی آرمی چیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری

خیال رہے کہ کینیا کی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز ترمیمی مالیاتی بل کی منظوری دے کر بل صدر کو دستخط کے لیے بھیجا تھا۔ مالیاتی بل میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور دیگر قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکسوں میں 2.7 ارب ڈالر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فنانس بل میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت میں داخلے کی کوشش کی تھی اور پولیس سے جھڑپوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.