آئندہ سال موسم گرما کا آخری حج ہوگا،ترجمان سعودی محکمہ موسمیات

image

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ آئندہ سال موسم گرما میں آخری حج ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق حسین القحطانی نے کہا کہ حج سیزن 2026سے موسمیاتی تبدیلی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا، ہم 16سال بعد تک موسم گرما کے حج کا مشاہدہ نہیں کریں گے۔

ولیمسن نیوزی لینڈ کی قیادت سے دستبردار، سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے بھی انکار

ترجمان نے کہا کہ 2026سے مسلسل 8سال تک حج موسم بہار میں اس کے بعد مزید8سال کے دوران موسم سرما میں حج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے حج کو 16سال کے لیے الوداع کہہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال حج کے دوران اوسط درجہ حرارت 45اور 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا ہے۔علاوہ ازیں ماہرین نے کہا کہ حج کے لیے مختلف موسمی ادوار کے حوالے سے ابتدائی تیاری کرنے اور ضروری احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حج کے دوران حجاج کرام میں گرمی کی وجہ سے تھکن اور سن سٹروک کے 2 ہزار 764کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ کو گرمی کی تھکن اور سن سٹروک کے دو ہزر 764کیسز سامنے آئے ہیں تاہم مجموعی طور پر حجاج کی صحت تسلی بخش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے ہدایات یا گائیڈ لائنز پر عمل نہ کرنے سے کچھ حجاج گرمی سے تھکن کا شکار ہوئے اور یہی یہ حجاج کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

عید کے تینوں روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا،مریم نواز

انہوں نے کہا کہ حجاج تمام صحت ہدایات پر عمل کریں اور چھتری کا استعمال جاری رکھیں،گرمی کی تھکن کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے لیکن اس کی روک تھام صحت ہدایات پر عمل کرنے سے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی میں منتظمین حجاج کو صحت ہدایات کے حوالے سے آگاہ کریں کیونکہ اس سے صحت، تحفظ اور سیفٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.