ہانگ کانگ اور سنگاپور تارکین وطن کے لیے دنیا کے مہنگے ترین شہر قرار

image

دنیا کے مہنگے ترین اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری، ہانگ کانگ کو تارکین وطن کے لیے مسلسل 5مرتبہ مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا۔

مرسرنامی ادارے کے سالانہ سروے میں مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست مرتب کی گئی جس کے مطابق ہانگ کانگ کو تارکین وطن کے لیے دنیا میں مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا۔ دوسرے پر سنگاپور اور سوئس شہر زیورخ تیسرے نمبر پر رہا۔

عید کے تینوں روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا،مریم نواز

سروے کے مطابق چوتھے، 5ویں اور چھٹے نمبر پر بھی سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا، باسل اور برن رہے جبکہ نیویارک 7واں مہنگا ترین شہر قرار پایا۔ لندن، ناساؤاور لاس اینجلس بالترتیب 8 ویں، 9 ویں اور 10 ویں نمبر پر رہے۔ سروے میں دنیا بھر کے 226 شہروں میں 200سے زائد اشیا کی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا تھا۔

سروے کے مطابق نائیجریا کے شہر ابوجا اور لاگوس تارکین وطن کے لیے سب سے سستے شہر قرار پائے جو اس فہرست میں بالترتیب 226ویں اور 225ویں نمبر پر رہے۔

تارکین وطن کے لیے دنیا کا تیسرا سستا ترین شہر پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد رہا جس کے حصے میں 224 واں نمبر آیا جبکہ کرغزستان کا شہر بشکیک چوتھا سستا ترین شہر قرار پایا۔ شہر قائد گزشتہ تارکین وطن کیلئے گزشتہ سال سستا ترین شہر تھا تاہم اس بار وہ 5ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

میری دلیری ختم ہوگئی، خود کو مشکل سے خاموش رکھا ہے، شیر افضل مروت

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہنگائی، اقتصادی اور جغرافیاتی تنا بڑھنے سے دنیا بھر میں مکانات، یوٹیلیٹی سروسز اور تعلیمی سہولیات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکسوں کی شرح بھی بڑھی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.