نوشہرہ ، رکن قومی اسمبلی نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر بجلی زبردستی بحال کر دی

image

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار خان نے 12 فیڈرز کی بجلی زبردستی بحال کر دی۔

ذوالفقار خان نے کارکنوں کے ہمراہ پبی اور تاروجہ گرڈ اسٹیشن پہنچ کر بجلی بحال کرائی جس کے بعد پیسکو حکام نے ممبر قومی اسمبلی کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

رکن اسمبلی فضل الٰہی مظاہرین کیساتھ دوبارہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ، بجلی بحال کرا دی

پیسکو حکام نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پیسکو کے ایک ہزار 300 سے زیادہ فیڈرز ہیں، 156 فیڈرز پر صرف 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

پیسکو کے مطابق 135 فیڈرز پر 20 سے 30 فیصد لاسز ہیں جہاں 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ 96 فیڈرز پر 30 سے 40 فیصد لاسز کے باعث 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

خیبر پختونخوا میں عید پر بھی لوڈشیڈنگ ، مختلف شہروں میں احتجاج ، سڑکیں بلاک

پیسکو نے بتایا کہ 143 فیڈرز پر 40 سے 60 فیصد تک لاسز ہیں جہاں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ 157 فیڈرز پر 60 سے 80 فیصد لاسز کی وجہ سے لوڈشیڈنگ 16 گھنٹے اور 159 فیڈرز پر لاسز 80 فیصد سے زیادہ ہیں جن پر 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.