غزہ اور رفح میں اسرائیلی طیاروں کی رات بھر بمباری ، مزید درجنوں فلسطینی شہید

image

رفح کے علاقے میں امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والوں پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کرکے مزید درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

رفح میں صیہونی فوج کی بربریت کے نتیجے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دوسری طرف خان یونس میں یورپی اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 11 فلسطینی شہید اور 25 شدید زخمی ہو گئے۔

غزہ پر بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ، اسرائیل کی جنگی کابینہ تحلیل

غزہ کے علاقے المواسی میں رات بھر بمباری سے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے ، علاوہ ازیں قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران 4 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں  24 گھنٹوں کے دوران 24 شہادتوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ فلسطین کے شہداء کی مجموعی تعداد 37 ہزار 400 ہو گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.