نیلم منیر کو شادی کیلئے راضی کر لیا ہے، والدہ

image

فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو شادی کیلئے راضی کرلیا ہے۔

32 سالہ اداکارہ نیلم منیر نے ایک ٹی وی شو میں اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی۔اس دوران اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے، اپنے چہرے کے منفرد تل، عید، شادی اور نجی زندگی سے متعلق بات کی۔

اداکارہ نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں کسی وقت بھی شادی کر لوں گی، میں نے کچھ خاص سوچا ہوا نہیں ہے اور نہ ہی شادی میں تاخیر کا میرا کوئی خاص ارادہ ہے۔

سنا تھا حج آسان نہیں، اب سمجھ بھی آ گیا، یاسر نواز

نیلم منیر نے مداح کے سوال پر مستقبل میں ہونے والے اپنے ہمسفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بس ایک اچھا، شریف، نماز پڑھنے والا اور دین دار شخص چاہیے، خوبصورتی بعد میں آتی ہے، مجھے خوبصورتی سے اتنی غرض نہیں ہے۔

شو کے دوران میزبان نے نیلم کی والدہ سے بھی بات چیت کی۔نیلم منیر کی والدہ نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹیوں پر کبھی شادی کے لیے دباؤ نہیں ڈالا ہے۔

بڑی دو بیٹیوں کی شادی چھوٹی عمر میں کر دی تھی اور اب نیلم کو شادی کے لیے راضی کر لیا ہے مگر کبھی شادی کے لیے نیلم پر زور نہیں دیا ہے، نیلم کے لیے ایک اچھے آدمی کی تلاش میں ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.