حیدرآباد میں ایک شخص نے بھتیجی اور بھابی کو کمرے میں بند کر کے ’دیوار چنوا‘ دی

image

صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں جائیداد کے تنازعے پر ایک شخص نے اپنی بھتیجی اور بھابھی کو کمرے میں بند کر کے ’دیوار چنوا‘ دی۔

حیدرآباد پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے دیور کے درمیان مکان کی ملکیت پر تنازع چل رہا تھا۔

سنیچر کو حیدرآباد پولیس کے ایک اہلکار نے اردو نیوز کو بتایا کہ خاتون بیوہ ہے اور اس  کا دیور مکان پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے دیور نے کمرے کے دروازے کی جگہ پر اینٹیں لگا کر اس کو مکمل بند کر دیا، اس وقت خاتون اور بیٹی کمرے میں سو رہے تھے۔ تاہم ان کے پاس موبائل فون موجود تھے جس سے انہوں نے ون فائیو کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیوار توڑی اور خاتون اور بچی کو بحفاظت نکال لیا۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ خاتون اور ان کی بیٹی تقریباً 9 گھنٹے کمرے میں بند رہے۔

خاتون کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے تاہم پولیس نے بتایا کہ ملزمان فرار ہو گئے ہیں اور ان کی تلاس جاری ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر پانچ میں پیش آیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.