فواد چوہدری ہتھنی کی طرح پولیس سے بھاگے تھے ، شیر افضل مروت

image

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے کچھ عرصہ قبل پیشی پر پولیس سے بھاگنے پر تحریکِ انصاف  کے رہنما شیر افضل مروت کا دلچسپ بیان سامنے آ گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری اس روز پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو۔ فواد چوہدری کا حق نہیں بنتا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔

پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں ، صرف عمران خان کا بلاک ہے ، مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی ، بیرسٹر گوہر

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کے اس بھاگنے کے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیا تھا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کتنی ہی فیل ہو، لیکن کم از کم کڑے وقت میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی رہی ، فواد چوہدری کی طرح بھاگی نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.