پنجاب: 500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کی منظوری

image

پنجاب حکومت نے 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی فراہمی کے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری کیلئے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، صوبائی کابینہ سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل باضابطہ منظوری دے گی۔ 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دیے جائیں گے ، پینل کی لاگت کا 90 فیصد حکومت اداکرے گی جبکہ باقی کا 10 فیصد صارف دے گا۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے متعدد نامور کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دیدی

ذرائع نے بتایا ہے کہ سولر پینلز5سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے ،سردیوں میں سولر پینلز کی قسط نسبتاً کم ہوگی، پینلز صرف حکومت دے گی، سرکاری بجلی اور سولر پینلز سے حاصل بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی کیا جا سکے گا۔

بجلی کی لاگت میں اضافے اور توانائی کے بحران کے پیش نظر ’روشن گھرانہ‘ پروگرام شروع کیاگیا، پنجاب میں پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے۔

8 جولائی سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوششیں کررہے ہیں، 5سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

قبل ازیں روشن گھرانہ اسکیم کے تحت سولر پینلز پروگرام میں 201 یونٹس سے 500 یونٹس والے صارفین کیلئے پلان حکومت کو پیش کیا گیا جس کے مطابق شہری 3 ہزار 7 سو روپے سے لیکر 6 ہزار 2 سو روپے تک اقساط پر سولر لے سکیں گے۔

حکومتی ٹیکسز ،دودھ کی فی کلو قیمت 300 روپے تک پہنچنے کا خدشہ

ذرائع نے بتایا کہ 201 سے 300 یونٹس بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 2 لاکھ 25 ہزار روپے کا قرض ملے گا۔ 301-400 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 3 لاکھ روپے کا قرض ملے گا اور 401 سے 500 یونٹس بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 3 لاکھ 75 ہزار روپے کا قرض ملے گا۔

ایک اندازے کے مطابق 201 سے 500یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالے تقریبا 4 کروڑ 39 لاکھ صارفین اس قرض اسکیم سے مستفید ہونگے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.