"شادی سے پہلے ہی ہم دونوں نے طے کرلیا تھا کہ بچے مسلمان ہی ہوں گے. اس کی وجہ یہ تھی کہ بچے دو مذاہب کے درمیان نہ لٹکیں"
یہ کہنا ہے اداکار حسن احمد کا جنھوں نے حال ہی میں مسرت مصباح کے پروگرام میں شرکت کی اور نجی سوالات کے جواب دیے
ایک سوال کے جواب میں حسن احمد کا کہنا تھا کہ میرا دین پر مکمل ایمان ہے اگر آپ ایک چیز اچھی نیت سے چاہتے ہیں تو وہ ہوتی ہے. میں ایک مذہبی شخص ہوں اور میرا مذہب اور عقائد پر بڑا یقین ہے.
اگر کبھی میرے بچے اسلام کے بجائے مسیحیت اختیار کرتے ہیں ہیں تو مجھے بچوں پر غصہ نہیں آئے گا نا میں ان سے ناراض ہوں گا بلکہ میں ان سے وجہ پوچھوں گا.
"میری بیٹی بڑی ذہین اور دلیل پوچھنے والی بچی ہے اس لیے وہ اسلام کو چھوڑ کر دوسرے مذہب کو نہیں اپنائے گی لیکن اگر وہ ایسا کرتی ہے تو ضرور اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی دلیل ہوگی اور وہ بیٹی سے دلیل پوچھیں گے۔
واضح رہے کہ حسن احمد مسلمان جبکہ ماڈل اہلیہ سنیتا مارشل عیسائی ہیں البتہ دونوں کے بچے مسلمان ہیں.
سنیتا کا کہنا ہے کہ ان کے صرف دو ماموں پاکستان میں ہیں باقی پورا خاندان کینیڈا میں ہے. وہ کرسمس کو عید کی طرح مناتی ہیں اور جب عید ہوتی ہے تو بھی مناتی ہیں ان کا سسرال میں کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ وہ مختلف مذہب سے تعلق رکھتی ہیں سب ان کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں.