چیمپئنز ٹرافی2025،آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس 26 نومبر کو طلب

image

چیمپئنز ٹرافی2025 کے سلسلے میں آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کا ہنگامی ورچوئل اجلاس 26نومبر کو طلب کیاگیاہے،اجلاس میں پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام شرکت کریں گے،اجلاس میں پاک بھارت میچ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہوسکتی ہے۔

پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی اکثریت کا خود کو بشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا بھارتی میڈیا کو دیا گیا انٹرویو وائرل ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان چیمپئینز ٹرافی کو لے کر بیک چینل مذاکرات ہوں گے، ہمیں امید نہیں ہارنی چاہیے البتہ حل کا انتظار کرنا ہوگا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہم سب حقیقت جانتے ہیں کہ بھارت سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں 95 سے 96 فیصد اسپانسرشپ آتی ہے، اس لیے بھارتی بورڈ آنکھیں بھی دکھاتا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

سابق فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ پاک بھارت ٹیموں کی آمد واقعی حکومتوں کے ہاتھ میں ہے کوئی بورڈ کچھ نہیں کرسکتا ہے، چاہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہو یا بھارتی کرکٹ بورڈ۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ تصور کریں کہ ویرات کوہلی پاکستان آکر کھیل رہے ہیں اور وہ سینچری بنارہا ہے، پاکستان ورلڈکپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کرسکتا لیکن اگر چیمپئینز ٹرافی ہوتی ہے تو یہ بڑے ایونٹس کیلئے ایک قدم ہوگا، مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.