شوہر کو 3 طلاق دے دی اور۔۔ شہزادی شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام پر شوہر کو طلاق کے ساتھ کیا پیغام دیا؟

image

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ اپنے فیشن سینس اور خوبصورتی کی وجہ سے کافی مقبول ہیں. البتہ حال ہی میں وہ ایک چونکا دینے والی خبر کے لئے خبروں کو حصہ بن گئی ہیں.

امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم کو طلاق دے دی ہے.

شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "اس وقت جب آپ دوسروں کے ساتھ مصروف ہیں تو میں ہماری طلاق کا اعلان کرتی ہوں. میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں. اپنا خیال رکھنا. آپ کی سابقہ بیوی"

واضح رہے کہ شہزادی شیخہ مہرہ کی شادی گزشتہ برس اپریل کے مہینے میں بزنس مین شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم سے ہوئی تھی. جبکہ اس سال مئی میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی بیٹی کی پیدائش سے پہلے شیخہ مہرہ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر دیتے ہوئے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی تھی جس پر لکھا تھا ’ہم تین‘ البتہ گزشتہ مہینے انہوں شوہر کے بغیر صرف اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بس ہم دو‘۔

شیخہ مہرہ نے طلاق کے اعلان کے ساتھ ہی نہ صرف سابق شوہر کو ان فالو کردیا بلکہ ان کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.