پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن گرفتار

image

اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔  پولیس نے پاکستان تحریک انصاف سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا۔

ایس ایس پی حسن جہانگیر ووٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا۔ خواتین پولیس اہلکار بھی ہمراہ تھیں۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.