اگلے 3 دن تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

image

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے 3روز تک کراچی کا موسم زیادہ ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، پھوار اور بونداباندی ہوئی۔

کراچی میں جمعرات کو شہر کا مطلع کہیں جزوی اور کہیں مکمل ابرآلود ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں دن بھر بحال رہیں، جس کی وجہ سے موسم مجموعی طور پر قدرے بہتررہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.2 ڈگری اور ہوا میں نمی کاتناسب 70 فیصد رہا۔

ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق اگلے 3 روزکے دوران شہر کا موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران ہلکی بارش، پھوار اور بونداباندی بھی ہوسکتی ہے۔

پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بدستور بحال رہنے کی توقع ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ صوبے بھر میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ساحلی مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی ہونے کی توقع ہے، جعمرات کو شام شہرکے مختلف علاقوں شاہراہ فیصل،کلفٹن،آئی آئی چند ریگر روڈ اور صدر میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہوئی۔

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.