ویمنز ایشیا کپ کا سیمی فائنل: سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کی پاکستان کے خلاف فتح

image
آئی سی سی ویمنز ایشیا کپ ٹی20 کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر دیا۔

جمعے کو دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمنز نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 141 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پرمیچ کے اختتام سے ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان چمای اتھاپاتھو نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

اس سے قبل پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے 37 رنز جبکہ گل فیروزہ 25 رنز کے ساتھ  نمایاں رہیں۔

فاطمہ ثنا اور کپتان ندا ڈار نے 23، 23 رنز سکور کیے۔ سدرہ امین 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں جبکہ عالیہ ریاض 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

سری لنکا کی جانب سے پرابودھنی اور دلہاری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی اننگزسری لنکا نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو اننگز کے پہلے ہی اوور میں سعدیہ اقبال نے وشمی گونارتنے کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔

اس کے بعد ہرشیتھا وکرما بھی 12 سکور پر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔ دو وکٹوں کے نقصان کے بعد کپتان چماری اتاپتو اور کویشا دلہاری نے باہمی شراکت میں 59 رنز کا اضافہ کیا ہی تھا کہ سعدیہ اقبال نے یکے بعد دیگرے کویشا دلہاری کو 17 اور نیلا کشیکا سلوا کو صفر پر آؤٹ کردیا۔

چماری اتاپتو 63 رنز بناکر سعدیہ اقبال کی گیند پر بولڈ ہوئیں۔ وکٹ کیپر انوشکا سنجیوانی نے 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

سری لنکا نے 141 رنز کا ہدف مقررہ اورز سے ایک گیند پہلے حاصل کیا (فوٹو: سری لنکا کرکٹ)پاکستان کی جانب سے سعدیہ  اقبال نے 4 جبکہ ندا ڈار اور اُمامہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن انڈیا بنگلہ دیش ویمنز کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

پاکستان ویمنز کو گزشتہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھی سری لنکا  کے خلاف سیمی فائنل میں صرف ایک رن سے شکست ہوئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چئرمین محسن نقوی کی جانب سے ایکس بیان ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم پر فخر ہے کہ انہوں نے آخری گیند تک بھرپور طریقے سے کھیلا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.