کس مضمون میں کمزور تھے؟ ویرات کوہلی کی میٹرک کی مارک شیٹ سامنے آگئی

image

بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی پڑھائی میں بھی کافی اچھے تھے. اس بات کا ثبوت وہ وائرل مارک شیٹ ہے جس کے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویرات کوہلی کی میٹرک کی مارک شیٹ ہے.

2004 میں میٹرک کرنے والے ویرات کوہلی نے اس مارک شیٹ کے مطابق ویرات نے انگریزی کے مضمون میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے البتہ دیگر مضامین میں بھی انھوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

البتہ ریاضی اور سائنس کے مضمون میں ویرات کے نمبرز سب سے کم تھے. بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے saviour convent اسکول سے 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے. جبکہ اس سے پہلے 9 جماعت تک ویرات کوہلی وشال بھارتی پبلک اسکول کے طالب علم تھے.

ویرات اپنے مختلف انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کرکے ہیں کہ ان کا پسندیدہ مضمون تاریخ تھا کیوں کہ انہیں تاریخ کو جاننے میں کافی دلچسپی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.