لاہور:سی ٹی ڈی نے مختلف آپریشنز میں 38 دہشت گرد گرفتار کرلیے

image

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے رواں ماہ صوبے کے مختلف شہروں میں مختلف آپریشنز میں 38دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 449 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں رواں ماہ کےدوران اڑتیس دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا

ترجمان کے مطابق اس عرصے کے دوران لودھراں سے کالعدم ٹی ٹی پی کا تربیت یافتہ دہشتگرد، بہاولپور سے داعش کااہم کمانڈر بھی گرفتار کرلیا گیا، کارروائیاں لاہور،رحیم یارخان،نارووال،راولپنڈی،ملتان میں کی گئیں۔

حکام کے مطابق جھنگ، سرگودھا، خانیوال، وہاڑی،بہاولپور، لودھراں، بہاولنگر میں بھی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد،ہینڈ گرنیڈ ،اسلحہ ،موبائل فون اور نقدی برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اوراہم تنصیبات پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.