بغیر ٹھوس جواز کے فواد چودھری کا جیل ٹرائل آئین سے متصادم ہے، تحریری فیصلہ جاری

image

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بغیر ٹھوس جواز کے فواد چودھری کا جیل ٹرائل آئین سے متصادم ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس سمن رفعت امتیاز نے فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کا 27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیئر ٹرائل کا تقاضا ہے درخواست گزار کے خلاف مقدمے کی سماعت اوپن کورٹ میں ہو۔

عدالت نے کہا کہ بغیر ٹھوس جواز کے جیل ٹرائل آئین سے متصادم ہے اور جیل ٹرائل کے احکامات درخواست گزار کو بنیادی حقوق سے محروم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دسمبر میں حکومت ہماری ہوگی بانی پی ٹی آئی وزیراعظم ہوں گے، اسد قیصر

فیصلے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کی جاتی ہیں اور جیل میں توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر مؤثر قرار دی جاتی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جیل میں کارروائی اوپن کورٹ نہ ہونے کی بنا پر فیئر ٹرائل کے خلاف ہے۔ لہذا الیکشن کمیشن کے جیل ٹرائل کے احکامات اور نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دیئے جاتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.