126 یونٹ پر ڈیڑھ لاکھ بل کی شکایت، شہری کو دھکے، شہری عدالت پہنچ گیا

image

لاہور میں 126 یونٹس پر ڈیڑھ لاکھ کے بل کی شکایت پر شہری کو دھکے دے کر نکال دیا گیا۔ شہری لاہور ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

بجلی کے بل میں 126 یونٹس پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا بل آنے پر شہری شکایت درج کرانے پہنچا تو اسے حکام کی جانب سے دھکے دے کر نکال دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں شہری نے 126 یونٹس کے استعمال پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا بل بھیجنے کا اقدام چیلنج کر دیا۔

شرقپور کے رہائشی گل شاد نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ جس میں لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو آن لائن ہیکنگ خطرات کا سامنا، الرٹ جاری

عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیڑھ مرلے کا گھر ہے اور لیسکو نے 126 یونٹس استعمال کرنے پر بجلی کا بل ڈیڑھ لاکھ روپے کا بھیج دیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ بل کو ٹھیک کروانے کے لیے گئے تو لیسکو حکام نے دھکے دے کر نکال دیا۔ شہری کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بجلی کا بل ٹھیک کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.