مفتاح اسماعیل کا کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان

image

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے جارہا ہوں، مسلم لیگ ن نے300 فری یونٹ دینے کاکہاتھا، فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں عوام پاکستان پارٹی(اے پی پی) کی جانب سے کے لیکٹرک ہیڈآفس کے باہراحتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم سے گزارش ہے بل کم کردیں، کے الیکٹرک اووربلنگ ختم کردیں۔

عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

انہوں نے کے الیکٹرک کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک اب پھر نیپرا کے پاس جا کر کہتی ہے ریٹ بڑھادیں، 199یونٹ کا بل201 یونٹ کا بل کیوں لگاتے ہو، لوڈ شیڈنگ سے بل کم کیوں نہیں ہوتا ہے، اگر12گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے توبل کم ہونا چاہیے۔

انکا کہناتھا کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے جارہا ہوں، کے الیکٹرک والوں سے کہتا ہوں اووربلنگ بند کر دیں، 2000 کا بل 5000 کیوں کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کے الیکٹرک دفتر میں یادداشت جمع کرا دی۔

انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی بل میں ٹیکس لینا بند کر دے تو 50 ارب روپے کا فرق آئے گا اپنی کوتاہیاں عوام پر نہ ڈالی جائیں ہم نے کوئی بھی ایک دن بجلی بل تاخیر سے جمع کرائے تو لیٹ فیس لگادیتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کمرشل پر37فیصد ٹیکس لگتاہے، حکومت نے اپنے اخراجات بڑھائے ہیں، سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اخراجات بڑھائے گئے ہیں، گھریلو صارف پرٹیکس نہ لگا ؤ، صرف 50 ارب کم کرنے ہوں گے، جولائی سے ستمبرتک ٹیکس ختم کریں۔

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع

مسلم لیگ ن نے300 فری یونٹ دینے کاکہاتھا، فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائیں، حکومت نے بجلی کے ریٹ بڑھادئیے ہیں، 2015 سے آج تک350 فیصد بجلی کی قیمت میں اضافہ ہواہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.