رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی مارول میں ’آئرن مین‘ کے بجائے بطور ولن واپسی

image

ہالی وُڈ کے سپرسٹار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر مارول سنیمیٹک یونیورس (ایم سی یو) میں اپنے مشہور زمانہ کردار ’آئرن مین‘ کے بجائے سُپر وِلن ڈاکٹر ڈُوم کے طور پر واپس آ رہے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی کاسٹنگ کا اعلان سنیچر کو سین ڈیاگو کے کومک کون میں ایم سی یو کے صدر کیون فِیج کی جانب سے کیا گیا۔

کیون فِیج نے رُوسو براردز کی واپسی کا بھی اعلان کیا جو کے ’ایوینجرز‘، ’اِنفِنٹی وار‘ اور ’اینڈ گیم‘ جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔

رُوسو برادرز ایوینجرز کے دو سیکوئل بنانے کے لیے واپس آ رہے ہیں جن میں ’سیکرٹ وارز‘ اور ’ڈُومز ڈے‘ شامل ہیں۔

فلم ’ڈُومز ڈے‘ میں ہی رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ڈاکٹر ڈُوم کا کردار نبھائیں گے۔

رابرٹ ڈاؤنی جونیئر وِکٹر وون ڈُوم کا کردار نبھائیں گے جو کے ایم سی یو کا بالکل نیا کردار ہے۔

اُن کا مشہور زمانہ کردار آئرن مین ’ایوینجرز اینڈ گیم‘ میں مر گیا تھا۔

رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے مارول کی نو فلموں میں آئرن مین کا کردار نبھایا۔ وہ 2023 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم ’اوپن ہائیمر‘ میں آسکر جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے۔

اسی سلسلے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی پوسٹ میں انہیں نئے ماسک اور ڈاکٹر ڈُوم کے رُوپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 

    View this post on Instagram           A post shared by Robert Downey Jr. (@robertdowneyjr)

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’نیا ماسک، نیا مقصد۔‘

اس پوسٹ پر صارفین کے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مارکو مارفیلا نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا وقت آ گیا ہے۔‘

لورین ہورٹن نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’اوکے ڈاؤنی۔ اب وِلن کے رُوپ میں۔“

انسٹاگرام ہینڈل سول ڈاؤنی نے لکھا کہ ’رابرٹو آپ کی وجہ سے میں پورے گھر میں خوشی کے مارے چیخ رہی ہوں۔ بادشاہ واپس آگیا۔ مارول کا شکریہ۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.