بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

image

پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا اسپیل 4 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارش کا امکان ہے۔ مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔

یکم سے 4 اگست تک دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کی سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔ ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔

انتظامیہ اور متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔ شہری موسم برسات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔ کسی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.